the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سنہری تلنگانہ کے لئے تمام کاتعاون ناگزیر ،عنقریب مشن کاکتیہ کا سنگ بنیاد۔ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ کا خطاب ۔
ورنگل 30؍جنوری (اعتماد نیوز)ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھرا راؤ بہت ضلع ورنگل کو بہت پسند کرتے ہیں یہاں کے لوگوں نے تلنگانہ تحریک کو آگے بڑھانے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔اسی لئے اس ضلع کی ترقی کے لیے نہایت سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں ۔مسٹر ہریش راؤ نے محبوب آبادشہر (ورنگل )میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کے علاوہ پریش کانگریس سکریٹری راجاوردھن ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت پروگرام میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تحریک میں ضلع ورنگل کا بہت بڑا رول رہا ہے ۔کے سی آر کی ہر بات کو ضلع ورنگل کی عوام نے قبول کیا ۔متحدہ ریاست میں کسی بھی چیف منسٹر کسی ضلع میں دو دن سے زیادہ قیام نہیں کیا ۔لیکن کے سی آر نے ورنگل کی ترقی اور غریبوں کا حالات کا جائزہ لینے کی خاطر ورنگل میں چار روز قیام کرتے ہوئے ان کے حالات سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے ضلع ورنگل کی ترقی کے لیے ریاست میں ورنگل شہر کو گریٹر ورنگل کا موقف عطا کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے کہا کہ عنقریب قاضی پیٹ میں ویاگن صنعت کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے فیاکٹری کے اراضی کے لیے حکومت کی جانب سے فنڈس منظور کئے گئے ہیں ۔اسی طرح ملک کی تاریخ میں بڑے پیمانے پر ورنگل میں ٹیکس ٹائلس پارک کا قیام عمل میں لایا جار ہا ہے جس سے کئی بیروز گارنوجوانوں کو روز گار حاصل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کئی دیگر پارٹی کے قائدین کے سی آر پر بھروسہ کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار



کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کے سی آر چیف منسٹر کا ایک ہی مقصد ہے کہ تلنگانہ ریاست میں کوئی بھوکا نہ رہے ۔وظائف ،فوڈ سیکوریٹی کارڈ ،کے علاوہ طلباء کو باریک چاول فراہم کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایس سی ،ایس ٹی لڑکیوں کے لیے کلیانی لکشمی اور مسلم مستحق لڑکیوں کو شادی مبارک اسکیم کے تحت 51ہزار فراہم کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع ورنگل میں محبوب آباد کو ایک خصوصی اہمیت ہے ۔اس علاقہ کی ترقی کے لیے اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ محبوب آباد میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے واٹر گریڈ پتکم کے تحت اول اہمیت دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ عنقریب ورنگل میں مرکزی وزیر اوما بھارتی ،اور سی ایم کے سی آر کے ہاتھو ں مشن کاکتیہ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رکن پریش کانگریس کمیٹی راجا وردھن ریڈی اور ان حامیوں کی ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کو مزید تقویت حاصل ہوگی ۔انہوں نے قبل ازیں سوشیل ویلفیر ہاسٹل عمارت کا افتتاح انجام دیا ۔ماڈل اسکول کے احاطہ میں تعمیر کئے جارہے 220کے وی سب اسٹیشن کے تعمیری کاموں کا افتتاح انجام دیا ۔اس دوران ایم آر پی ایس کے کارکنوں نے اچانک جلسہ گاہ میں شرکت کرکے ڈاکٹر راجیا کو برطرف کرنے کے خلاف احتجاج کیا ۔جس پر پولیس نے حرکت میں آ تے ہوئے ان احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا ۔اس پروگرام میں پارلمینٹری سکریٹری چیف منسٹر دفتر ونئے بھاسکر ،تیجاوت رام چندرو نائک ،ایم پی ستیا رام نائک ،شنکرنائک ایم ایل اے ،آروری رمیش ایم ایل اے ،ستیاوتی راتھورڈ ،ضلع پریشد چیرمین پدما ،ضلع صدر ٹی آر ایس رویندر راؤ ،انچارج صدر پدی سدرشن ریڈی اور پارٹی قائدین کے علاوہ مقامی افراد کی کثیر تعداد شریک تھی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.